Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190671
Published : 30/11/2017 18:16

اگر یمن کا جلد محاصرہ ختم نہ ہوا تو ہم سعودی کے اہم علاقوں کو بنائیں گے نشانہ:حوثی

یمنی مقاومتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے آل سعود کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یمن کی سرحدی گذر گاہیں اسی طرح بند رکھی گئیں تو ہم سعودی عرب کے اہم اورحساس علاقوں کو لرزہ براندام کردیں گے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق یمن کی مقاومتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک حوثی  نے میلاد النبی(ص) کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:یمنی قوم ظلم و بربریت کے مقابل خاموش نہیں بیٹھے گی۔
انھوں نے یمنی قوم کے جذبوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ:ہماری قوم نے ہمیشہ سے سختیوں اور مصیبتوں کا سامنا بڑی جوانمردی سے کیا ہے اور ہر میدان میں ثابت قدم رہی ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے پیغمبر اکرم(ص) کی شان عظمت بیان کرتے ہوئے کہا:ہمارے رسول رسول رحمت ہیں اور وہی انسان کامیاب ہے کہ جو اس چشمہ رحمت سے فیضیاب ہوجائے۔
انھوں نے لبنان و فلسطین کی اسلامی تحریک حزب اللہ اور حماس کی حمایت کا
نیز انھوں نے سعودی حکومت کی طرف سے اسرائیل کے یہودی مہمانوں کو مسجد النبی(ص) میں داخل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کی نظر میں اسلام کے مقدس مقامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے لہذا وہ ان مقدس مقامات کو نجس قدموں کو گذرگاہ بناکر آلودہ کررہے ہیں۔

العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16