Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190675
Published : 30/11/2017 19:10

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کا عجیب اعتراف:

عراق و شام میں ہمارے ہاتھوں اب تک 800 لوگ مارے جاچکے ہیں

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد نے حالیہ دنوں میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ 2014سے 2017 تک،عراق و شام میں ان کے ہاتھوں صرف 800 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔


ولایت پورٹل:رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق عراق و شام میں داعش کے خلاف امریکی اتحاد کے حملوں میں 2014 سے اب تک 800 افراد کے قریب عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
جبکہ امریکی اتحاد کے یہ اعداد و ارقام اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و ارقام سے بہت کم بتائے گئے ہیں چونکہ اقوام متحدہ نے امریکی اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ اگست 2014 سے اکتوبر 2017تک عراق اور شام میں ان کے نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے ہاتھوں کئی ہزار لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جبکہ ائیرویز(Airwars) گروپ کی رپورٹ کے مطابق داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد،عراق اور شام میں فوج کے علاوہ، اب تک 5 ہزار 961لوگوں کی جان لے چکا ہے۔

العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16