Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190689
Published : 2/12/2017 17:41

شام کے بارے میں ایک فاسق وفاجرکی طرح ہے سعودی عرب کا کردار:اقوام متحدہ میں شام کے سفیر

الجعفری نےسعودی کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:ایک فاجر و فاسق کی طرح سعودی عرب، شام میں مداخلت اور دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے،سعودی حکومت دوغلی پالیسی رکھتا ہےبعض اوقات وہ آشکارا طورپر اپنے مطالبات پیش کرتا ہے اوربعض اوقات خفیہ طور پرعمل کرتا ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کےسفیربشارالجعفری نے الیمادین کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا ہےکہ جنیوا کے مذاکرات کا آٹھواں دورمفید تھا اورہم نہیں کہہ سکتےکہ مذاکرات شکست کھا گئے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ ریاض کے بیانیہ کی وجہ سے جنیوا کے مذاکرات کے آٹھویں دور کا آغاز ہوا ہے اوراقوام متحدہ کے ایلچی اسٹفن ڈی میسٹورا ہی مربوط افراد کےلئے وضاحت دے سکتے تھے کہ جو مذاکرات کےعمل میں اثر انداز ہوسکتے تھے۔
الجعفری نے اس بات پرزور دیا ہےکہ اس اجلاس کےآغاز میں ڈی مسٹورا سےکہا تھا کہ وہ اس گروہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قبول نہیں کرتے ہیں کہ جو ہمیں پہلے والے حالات کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے سعودی عرب کے کردارکے بارے میں کہا ہےکہ سعودی عرب کے کردارکی اہمیت کے باوجود اس کے پاس شام کے بحران کا کوئی معقول حل موجود نہیں ہے،سعودی منصوبوں نےجنیوا کے تمام راستوں کو خراب کردیا ہے کیونکہ اس نے تمام لوگوں کو زیرو پوائنٹ کی طرف پلٹا دیا ہے۔
الجعفری نےآخرمیں کہا ہےکہ ایک فاجر و فاسق کی طرح سعودی عرب، شام میں مداخلت اور دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے،سعودی حکومت دوغلی پالیسی رکھتا ہےبعض اوقات وہ آشکارا طورپر اپنے مطالبات پیش کرتا ہے اوربعض اوقات خفیہ طور پرعمل کرتا ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23