Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190696
Published : 2/12/2017 19:24

ششما کا تہران دورہ؛دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ پر تاکید

آج ہندوستان کی وزیر خارجہ ششما سوراج اپنے ایران کے دورہ پر تہران پہنچ گئیں ہیں جہاں انہوں نے ایران کے اعلیٰ حکام سے بات کرتے ہوئے ایران و ہندوستان کے گہرے اور وسیع تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق آج ہندوستان کی وزیر خارجہ ششما سوراج اپنے ایران کے دورہ پر تہران پہنچ گئیں ہیں جہاں انہوں نے ایران کے اعلیٰ حکام سے بات کرتے ہوئے ایران و ہندوستان کے گہرے اور وسیع تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اس ملاقات میں ایران و ہند کے دیرینہ تعلقات کی نشاندہی کرتے ہوئے چابہار بندرگاہ کو ایران و ہندوستان کے روابط میں اہم قرار دیتے ہوئے پورے خطہ کے لئے اس پورٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
یاد رہے کہ کل  بروز اتوار ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی چابہار بندرگاہ کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کریں گے کہ جہاں دنیا کے ۲۷ ممالک کے عہدیدار شریک ہوں گے۔
چونکہ مئی ۲۰۱۶ میں ایرانی صدر اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نیز افغانستان کے صدر اشرف غنی کی موجودگی میں ٹرانزیٹی ایگریمنٹ پر تہران میں دستخت ہوئے تھے جو اب نفاذ کے ابتدائی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔


پارس ٹو ڈے




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17