Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190698
Published : 2/12/2017 19:50

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے پیشاور یونیورسٹی پر حملہ کی مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پیشاور زرعی یونیورسٹی پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کسی بھی اخلاقی اور انسانی اصول کے معتقد اور پابند نہیں ہوتے ہیں۔


ولایت پورٹل:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پیشاور کی زرعی یونیورسٹی پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں کہ جو اپنے منفور مفاد کی خاطر کسی بھی جگہ اور مکان کے تقدس کو پامال کرسکتے ہیں۔نہ ان کی نظر میں انسانی جانوں کا ضیاع کوئی بڑی چیز ہے اور نہ ہی کسی مذہبی اور علمی مرکز کا تقدس۔
انہوں نے پاکستانی قوم کو ان واقعات و حوادث کے مقابل یکجہتی اور ہوشیاری کی تاکید کرتے ہوئے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور دانشور طبقہ سے درخواست کی ہے کہ وہ دہشتگردی کی پیدائش ،اور انھیں کون آپ کے ملک بھیج رہا ہے اور ان کے درپردہ کیا مقاصد ہیں وغیرہ چیزوں کو لوگوں کے سامنے صحیح طور پر بیان کریں لہذا یہ کام علمی مراکز کے لوگ ہی انجام دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ کل پیشاور کی زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر ۳ مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا کہ جس میں 9 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے  تھے جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں خود کش حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔



العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12