Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190701
Published : 3/12/2017 9:41

تل ابیب میں نتنیاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ

غاصب اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب میں تقریباً ۲۰ ہزار لوگوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے جم کر نعرہ بازی کی ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب میں تقریباً ۲۰ ہزار لوگوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے جم کر نعرہ بازی کی ہے۔
بنیامین نتنیاہو مسلسل ۴ دور سے اسرائیل کا وزیر اعظم ہے جس پر بہت سے مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں اگرچہ خود اسرائیلی وزیر اعظم اپنے اوپر لگے ان الزامات کی مسترد کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم اس غاصب ریاست کے ۴ بڑی مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں جن میں متعدد تجار اور سروتمند بھی اس کے ساتھ شریک ہیں لہذا اسرائیلی باشندوں میں نتنیاہو کے خلاف شدید غصہ کی لہر ہے۔
سیاسی مبصرین کا یہ ماننا ہے کہ اگر نتنیاہو پر یہ الزام ثابت ہوجائیں تو انھیں اپنی کرسی سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے جس کے باعث اسرائیل میں دوبارہ انتخابات ہوسکتے ہیں جس میں لوگ یہ فیصلہ کرکے بتائیں گے کہ ان کی نظر میں نتنیاہو کا اعتبار کس حد تک ہے۔

العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23