Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190704
Published : 3/12/2017 10:34

یمن پر رات سے اب تک سعودی اتحاد کے کئی حملے،۱۱ افراد شہید اور مجروح

یمن کے ایک سیکورٹی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے صوبہ صعدہ کے شہر سحار میں ایک ہی شخص «مجاہد جسار» کی رہایشی عمارت پر مسلسل ۳ حملے کئے ہیں جس میں ۷ افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں ۳ بچے اور ۳ عورتیں اور ۱ مرد شامل ہیں،جبکہ ۴ افراد شدید زخمی ہیں۔


ولایت پورٹل:یمن کے ایک سیکورٹی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے صوبہ صعدہ کے شہر سحار میں ایک ہی شخص «مجاہد جسار» کی رہایشی عمارت پر مسلسل ۳ حملے کئے ہیں جس میں ۷ افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں ۳ بچے اور ۳ عورتیں اور ۱ مرد شامل ہیں،جبکہ ۴ افراد شدید زخمی ہیں۔
یمن کے مذکورہ ادارہ نے کہا کہ ان حملات میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ساتھ ہی انھوں نے ان حملات کی مذمت کرتے ہوئے انھیں حقوق بشر کی صریحاً مخالفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق بشر کے دعویدار اب کہاں ہیں کہ جو یمن کی حالت زار پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
نیز آج طلوع آفتاب سے پہلے سعودی طیاروں نے ایک حکومتی عمارت پر بھی بمباری کی ہے جس میں ہلاک یا مجروح ہونے والوں کے بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوپائی ہے۔
العالم






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17