Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190732
Published : 4/12/2017 18:39

اتحاد کے ساتھ ساتھ حقیقی اسلام کی طرف لوٹنے کی بھی ضرورت:شریف بالو

داعش اسلام کے دشمنوں کا آلہ کار ہے، اس نے اہلبیت علیہم السلام سے دور اور ضعیف الایمان مسلمانوں کے تفرقے سے ناجائز فائدہ اٹھا کر اسلام کا اصل چہرہ خراب کیا ہے۔


ولایت پورٹل:سینیگال کے صدر کے مشیر شریف بالو نے ذرائع ابلاغ کی بین الاقوامی یونین کے رپورٹر سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ: آج اسلام کے خلاف بڑے پیمانے پر منفی پروپیگنڈہ ہو رہا ہے اور اسلام کے حقیقی چہرے کو چھپایا جا رہا،انہوں نے کہا: آج مختلف طریقوں سے اسلام کا خوف ایجاد کیا جا رہا ہے، ان میں سے ایک ذریعہ داعش کی تخلیق بھی ہے،سینیگال میں شیعوں کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شریف بالو نے اسلام-فوبیا کے پھیلنے کے بارے میں کہا: داعش اسلام کے دشمنوں کا آلہ کار ہے، اس نے اہلبیت علیہم السلام سے دور اور ضعیف الایمان مسلمانوں کے تفرقے سے ناجائز فائدہ اٹھا کر اسلام کا اصل چہرہ خراب کیا ہے،انہوں نے کہا کہ: عام عوام جہالت یا اسلام کی صحیح شناخت نہ ہونے کی وجہ سے داعش کے ساتھ ملحق ہوجاتے ہیں، اور اسلام کے بزرگوں کو اپنے لیے سرلوحہ قرار دینے کے بجائے کفر اور نفاق کو اپنا نمونہ عمل بنا لیا ہے،بالو نے آخر میں کہا: تکفیریت سے بچنے کے لیے ہمیں اتحاد کے ساتھ ساتھ حقیقی اسلام کی طرف لوٹنے کی  بھی ضرورت ہے۔
Iuvmpress





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10