Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190980
Published : 18/12/2017 19:37

بیت المقدس ہمیشہ سے فلسطین کا دارالحکومت ہے:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کو فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت سمجھتے ہیں فلسطینی گروہ باہمی اتحاد کے ساتھ ہی اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کو فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت سمجھتے ہیں،اور فلسطینی گروہ باہمی اتحاد کے ساتھ ہی اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں۔
امیر عبداللہیان نے تہران میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی وفود کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس تہران میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا مقدمہ ہے،اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آئندہ ماہ تہران میں منعقد ہوگا،انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی عملی حمایت اسلامی ممالک کا انسانی، اسلامی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ ہم اسرائیل کی غاصب حکومت کے وجود کے مخالف ہیں ہم اسرائیل کو جعلی اور  غاصب حکومت سمجھتے ہیں۔ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی ممالک کو مسئلہ فلسطین کی عملی حمایت کرنی چاہیئے نیز امریکہ و اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی بھی کریں۔

مہر نیوز




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21