Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190982
Published : 19/12/2017 10:31

امریکہ سے مسئلہ فلسطین کے حل کی امید ، وقت کی بربادی ہے:حماس

امریکہ سے یہ امید رکھنا کہ وہ بے طرف ہوکر تیسرا فریق بن کر فلسطین کے مسئلہ کو حل کرے گا ،وقت کی بربادی ہے۔


ولایت پورٹل: المیادین کی رپورٹ کے مطابق  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے    بیانیہ صادر کیا ہے کہ قدس کے سلسلہ میں مصر کی طرف سے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کے خلاف امریکہ کو ویٹو کرنے کا کوئی حق نہیں  کیوں کہ قدس ہمار ا ہے  اس کے سلسلہ میں امریکہ اور اسرائیل کے فیصلوں سے کچھ نہیں ہونے والا اور نہ ہی اس طرح حقیقت بدل سکتی ہے، بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ ٹرمپ نے  یہ فیصلہ کرکے نہ صرف فلسطینیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے بلکہ  اس سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے اس لیے کہ بیت المقدس سارے مسلمانوں کا قبلۂ اول ہے، حماس نے مزید کہاہے  کہ ہم کسی بھی صورت میں اس فیصلہ پر عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے اور اس سے خطہ میں  جہاں بھی امن کو نقصان پہنچتا ہے اس کا ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18