Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190984
Published : 19/12/2017 11:43

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنا حرام:علمائے اسلام

دنیا بھر کے تین سو سے زائد علمائے اسلام نے بعض اسلامی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ معمول کے مطابق روابط برقرار رکھنے کے خلاف منشور علمائے امت کے نام سے قرارد پاس کی ہے۔


ولایت پورٹل:معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی  کے دارالحکومت استنبول میں منعقد ہونے والی منشور علمائے امت کانفرانس میں دنیا بھر سے مختلف تنظمیوں ، اداروں اور آرگنائزیشنوں سے وابستہ علمائے کرام نے شرکت کی  جس میں یہ قرارداد پاس کی گئی کہ کسی بھی اسلامی ملک کے لیے  اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات  بحال رکھنا شرعی طور پر حرام ہے اس لیے کہ اس سے فلسطین اور مزاحمتی تحریک کو خطرہ  لاحق ہے،قابل ذکر ہے  کہ یہ فتوی ایسے وقت میں آیا ہے جب بہت سارے اسلامی ممالک علانیہ طور پر اسرائیل کے ساتھ روابط کی بات کررہے ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر وہ صہیونیوں کے ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں جیسے سعودی عرب اور بحرین۔
امتداد



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21