Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190986
Published : 19/12/2017 13:5

آل سعود کی بربریت جاری؛ 13 یمنی عام شہری شہید

یمن کے صوبے شبوہ اور الحدیدہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے قرین علاقہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 یمنی شہری شہید ہوگئے،سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے علاقوں «بیحان» اور«عقبه» پر لگاتار 15 حملے کئے تاہم ابھی تک ان حملوں سے جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے،ادھر الحدیدہ میں بھی سعودی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے ہیں،واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پرامریکہ کی حمایت سے مجرمانہ جنگ مسلط  کررکھی ہے جس کے نتیجے میں ڈھائی سال کے اندر 30 ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15