Monday - 2018 july 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191004
Published : 19/12/2017 19:43

عورت پر ظلم کی روک تھام میں مغربی دعوے اور خیال بافیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں:رہبر انقلاب

مغربی نعرے اور خیال بافیاں عورت پر ہونے والے ان مظالم کی روک تھام میں ناکام ہیں جو اس پر گھر میں اور گھر کے باہر طول تاریخ میں اب تک ہوتے چلے آرہے ہیں۔

ولایت پورٹل:مغربی نعرے اور خیال بافیاں عورت پر ہونے والے ان مظالم کی روک تھام میں ناکام ہیں جو اس پر گھر میں اور گھر کے باہر طول تاریخ میں اب تک ہوتے چلے آرہے ہیں۔
محترم خواتین! خاص کر وہ جوان خواتین جو اس سلسلہ میں غور و فکر کرنا چاہتی ہیں توجہ کریں! ایک اہم بات یہ ہے کہ خود یوروپ کے سماجیات کے ماہرین کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق وہاں عورت کو اپنی جائداد اور دولت پر ملکیت کا حق اس لئے دیا گیا تاکہ ان کارخانوں کو مزدور فراہم کئے جاسکیں جو مغرب میں جدید ٹکنالوجی اور صنعت کی بنیاد پر وجود میں آئے تھے،اس لئے کہ مزدور کم تھے لہٰذا انہیں مزدوروں اور کام کرنے والوں کی سخت ضرورت تھی،اگرچہ عورتوں کو مزدوری کم دی جاتی تھی پھر بھی انہیں کارخانوں کی طرف کھینچنے کی غرض سے حق مالکیت دیا گیا! یہ بیسویں صدی کے ابتدائی دور کی بات ہے،یہ عورت کے سلسلہ میں مغربی دنیا کے ظالمانہ اور غلط تصور کی ایک مثال ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 23