Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191012
Published : 20/12/2017 11:28

ٹرمپ نے پہلے ہی سال امریکی عوام کے دلوں میں نفرت کا ریکارڈ توڑ دیا:سی۔این۔این

سی۔این۔این کے ایک سروے کے مطابق ٹرمپ کے سلسلہ میں پہلے ہی سال سابقہ تمام صدور کے مقابلہ میں لوگوں کے دلوں میں زیادہ نفرت پائی جاتی ہے۔

ولایت پورٹل: سی۔این۔این نے کل  اپنے چینل کی نشریات میں ’’محبوبیت ٹرمپ‘‘ کے نام سے کیے جانے والے  ایک سروے  کے نتائج بھی پیش کیے جن کے مطابق  کہاگیا  کہ ٹرمپ کی صدارت کا ابھی ایک سال  بھی پورا نہیں ہوا ہے کہ صرف پینتیس فیصد لوگ اس سے راضی ہیں جبکہ رواں سال مارچ میں ہونے والے سروے میں یہ تعداد پیتالیس فیصد تھی ، یہ ٹرمپ کے لیے نہایت ہی شرم کی بات ہے  کیونکہ اتنے عرصہ میں   تو اوباما سے بھی پچاس فیصد لوگ راضی تھے نیز اس سے پہلے ایک سال میں سب سے کم محبوبیت حاصل کرنے والے رونالڈ ریگن سے بھی انچاس فیصد لوگ پہلے  سال میں راضی تھے لیکن ٹرمپ  نے اس کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔
Yjc.ir



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19