Friday - 2018 April 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191013
Published : 20/12/2017 13:8

یمن والوں کو ان کے صبر کا پھل ضرور ملے گا:حزب اللہ

حزب اللہ نے یمن کے خلاف جاری بربریت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے بلاشرط اس ملک کی عوام کی حمایت کے لیے تاکید کی ہے۔

ولایت پورٹل:المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن میں آل سعود کی طرف سے جاری  درندگی کے 1000 دن پورے ہونے پر حزب اللہ نے  بیانیہ صادر کیا ہے  جس میں آیا ہے کہ : ہم  نے ان ہزار دنوں میں تین منظر دیکھے ہیں:
۱۔  آل سعود کی طرف سے قتل و غارت اور ظلم و بربریت نیز کسی بھی سیاسی راہ حل کو نہ ماننا۔
۲۔ یمن کی مظلوم  عوام کا  صبر اور استقامت۔
۳۔ عالمی  برادری چاہے وہ عربی ہو یا اسلامی ، کی طرف سے  معنی خیز اور عجیب وغریب خاموشی۔
 حزب اللہ میں اپنے بیانیہ میں  یمن کی مظلوم عوام کی ہر طرح سے  حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صبر کا پھل  کامیابی کی صورت میں انھیں ضرور ملے گا، آخر میں اس تنظیم نے تمام اسلامی اور عربی امت سے اپیل کی کہ وہ خاموشی کو توڑ دیں  اور یمن کے  انسانی بحران کی گونج پوری دنیا تک پہنچا دیں۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 April 27