Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191023
Published : 20/12/2017 18:57

اسرائیل کو اپنے ظلم کی قیمت چکانی ہوگی:فیصل المقداد

شامی امور خارجہ کے معاون نے کہا: اسرائیل کو جلدی ہی اپنے کئے مظالم کی قیمت شام کو چکانا ہوگی۔

ولایت پورٹل: فیصل المقداد شامی وزیر خارجہ کے معاون نے شام میں اسرائیل کے آشکارا مظالم کے بارے میں العالم چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسرائیل اپنے ان تمام ظالمانہ اقدامات کی قیمت چکائے گا جنہیں وہ امریکا اور واشنگٹن کے مغربی متحدوں کی حمایت سے انجام دے رہا ہے۔ اس لئے کہ شام کی عوام کبھی اس بات کو برداشت نہیں کرے گی کہ اسرائیل ظلم کرے اور اس کے ظلم کا جواب نہ دیا جائے۔
انہوں نے جنیوا مذاکرات کے آٹھویں دور کے بارے میں کہا: سعودیہ عرب اپنا شام مخالف اتحاد تشکیل دے چکا ہے اور اسٹفن ڈے مسٹورا صرف ایک جھوٹے گواہ کا رول ادا کر رہا ہے۔ المقداد نے بتایا کہ: ڈے مسٹورا جنیوا مذاکرات کا فرد ہے۔
شام کے وزیر امور خارجہ کے معاون نے تاکید کی کہ: حکومت شام دوسروں سے زیادہ جنیوا مذاکرات کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کا خواہاں ہے۔ اگر دمشق کا تعاون نہ ہوتا، تو مذاکرات کے انعقاد، قومی مصالحت کا تحقق اور شام میں علاقائی جنگ بندی کے لئے کی جانے والی کوششیں کارگر ثابت نہیں ہو سکتی تھیں۔
فیصل المقداد نے اظہار کیا کہ شام حسب سابق میدان میں ڈٹا ہے اور قسد نامی داعش جیسا دوسرا لشکر بھی موجود ہے جس کی امریکا حمایت کر رہا ہے تاکہ شام کے خلاف اپنے منافع کے حصول کے لئے اس سے استفادہ کر سکے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23