Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191031
Published : 20/12/2017 18:32

اک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی

آیت اللہ حائری شیرازی اسلامی انقلاب کے صف اول کے مجاہدین میں سے تھے جنہوں نے شجر انقلاب کو اپنی جانفشانیوں اور قربانیوں سے سینچا ہے،آپ کو انقلاب کی خاطر کئی باز قید خانے جانا پڑا ،انقلاب اسلامی کے قیام کے بعد رہبر کبیر حضرت امام خمینی(رح) نے آپ کو شیراز کا امام جمعہ مقرر کیا تھا۔


ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور شیراز کے سابق امام جمعہ آیت اللہ حائری شیرازی کا انتقال ہوگیا ہے،خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ حائری ایک عرصہ سے علیل تھے اور شہر قم کے حضرت علی ابن ابی طالب(ع) نامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
آیت اللہ حائری شیرازی اسلامی انقلاب کے صف اول کے مجاہدین میں سے تھے جنہوں نے شجر انقلاب کو اپنی جانفشانیوں اور قربانیوں سے سینچا ہے،آپ کو انقلاب کی خاطر کئی باز قید خانے جانا پڑا ،انقلاب اسلامی کے قیام کے بعد رہبر کبیر حضرت امام خمینی(رح) نے آپ کو شیراز کا امام جمعہ مقرر کیا تھا۔
آیت اللہ حائری نے حوزہ علمیہ قم میں اس وقت کے بزرگ علماء مثلاً آیت اللہ بروجردی،آیت اللہ اراکی اور امام خمینی رحمھم اللہ سے کسب فیض کیا تھا۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20