Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191037
Published : 21/12/2017 5:21

فلسطینی لڑکی نے صہیونی فوجی کو زوردار تھپڑ رسید کیا

صہیونی فوج نے ایک بہادر فلسطینی لڑکی کو اسرائیلی فوجی اہلکارکو تھپڑ مارنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔


ولایت پورٹل: فلسطینی لڑکی کی جانب سے اسرائیلی اہلکار کی پٹائی کرنے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے بہادر فلسطینی لڑکی کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا جس میں خاتون ایک مسلح فوجی اہلکار کے سامنے مکا لہرا رہی ہے تاہم اس سے قبل ایک ویڈیو میں بہادر لڑکی کو ایک اسرائیلی سپاہی کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جو غالباً اس کی گرفتاری کی وجہ بنی،تفصیلات کے مطابق 17 سالہ احد تمیمی کے گھر پر منگل کو اسرائیلی افواج نے چھاپہ مارا اور اس کے گھر سے فون اور کمپیوٹر اٹھالیا جبکہ احد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے،خیال رہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں شدید مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مظاہروں کے دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہورہی ہیں،واضح رہے کہ امریکہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے،اس فیصلے پر امریکہ کو عالمی سطح پر شدید مذمت کا سامنا ہے جبکہ مسلم امت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اسرائیل اورامریکہ مخالف نیز فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18