Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191038
Published : 21/12/2017 6:18

اب ہم اطمئنان سے صہیونیوں کی خبر لیں گے:سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اب ہمیں فرصت ملی ہے کہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے پر خاص توجہ دیں۔


ولایت پورٹل: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ  نے فلسطین  نیشنل فرنٹ کے اعلی عہدہ داروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ  اب ہمارے پاس وقت  ہے کہ  ڈٹ کر اسرائیل کا مقابلہ کریں ، المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین نیشنل فرنٹ کے اعلی عہدہ داروں کا ایک  وفد آج کل لبنان کے دورہ پر ہے  جہاں انھوں نے  سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی جو کئی گھنٹے جاری رہی، ملاقات کے دوران سید نصراللہ نے   بیت المقدس کے سلسلہ میں ٹرمپ کے فیصلہ  پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے  فلسطینی جہادی تنظیموں کے درمیان اتحاد اور مزاحمتی تحریک جاری رکھنے پر زور دیا، فلسطین نیشل  فرنٹ کے سربراہ  ابو احمد فؤاد نے بھی عربی ممالک   اور بین الاقوامی مسائل نیز فلسطین اور ٹرمپ کے فیصلہ پر گفتگو کی  قابل ذکر ہے کہ فرنٹ نے   فلسطین کی تحریک آزادی میں حزب اللہ کی طرف سے ہر ممکنہ تعاون  اور مشترکہ کاروائیا ں  کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
مشرق



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10