Tuesday - 2018 April 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191042
Published : 21/12/2017 8:33

اقوام متحدہ کی رپورٹر کی طرف سے میانمار فوج پر پابندی لگانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کےزیر نظر انسانی حقوق کمیشن کی خصوصی رپورٹر نے میانمار فوج پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کمیشن کی خصوصی رپورٹر یانگ لی لی  کو  میانمار کی فوج نے  اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد رائڑ کے ساتھ بات کرتے ہوئے انھوں نے  اس ملک  کے فوجی جنریلوں عالمی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انھوں نے رائڑ سے ٹیلی فون پر بات  کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا  کہ میانمار کی فوج پر بین الاقوامی دباؤ ہے ، انھوں نے مجھے وہاں آنے کی اجازت نہیں دی جس سے مجھے ڈر ہے کہ  راخین میں  روہنگیا مسلمانوں  کےحالات  اتنے خراب ہیں کہ میانمار حکومت وہاں کسی کو جانے نہیں دیتی قابل ذکر ہے کہ یانگ لی لی نے  مارچ میں  روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے سلسلہ میں ایک بے طرف کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا جس کو  فورا ہی 47 ممالک نے منظور کرلیا اور بین الاقوامی سطح کی ایک کمیٹی بن گئی لیکن میانمار حکومت اور فوج نے اس کے کسی بھی رکن کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی یادرہے کہ ایک منظم سازش کے تحت   روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام  کی وجہ سے اب تک چھ لاکھ پچاس ہزار لوگ بھاگ کر بنگلادیش جاچکے ہیں۔
ایرنا



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 April 24