Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191043
Published : 21/12/2017 9:20

اعلی عہدار حضرات نماز قائم کرنے کے سلسلہ میں وسیع تر سہولیات فراہم کریں:رہبر معظم

نماز کے سلسلہ میں ملکی سطح پرہونے والے اجلاس کے سلسلہ میں رہبر معظم کا پیغام۔


ولایت پوٹل: ایران میں نماز کے سلسلہ میں ملکی سطح پر ہونے والے چھبیسویں اجلاس کے سلسلہ میں رہبر معظم  نے نماز قائم کرنے کے سلسلہ میں اعلی عہداروں کی طرف سے وسیع پیمانہ پر سہولیات فراہم کرنے  پر زور دیتے ہوئے کہا:اس طرح کے اجلاس منعقد کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ  خدا وند عالم کی طرف سے عطا ہونے والی بہت بڑی توفیق ہے  اور اس پر ثابت قدم رہنا چاہیے اس لیے خدا صبر اور استقامت کرنے والوں کے ساتھ ہے،انھوں نے نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:نماز کی دعوت دینا انسان کی زندگی کا ایک بہترین کارنامہ ہے  اس لیے کہ  نماز زندگی کا وہ حصہ ہے جس میں انسان تمام نیکویوں اور خوبصورتیوں کو خلق کرنے والے پر وردگار کے سامنے راز ونیاز کرتا ہے  اور اپنے دل کو جلا بخشتا ہے ، قرآن مجید اور احادیث میں نماز اور ذکر کی اتنی زیادہ فضیلت کا بیان ہونا اسی خصوصیت کی طرف اشارہ ہے ، اللہ کے نیک اور مخلص بندے اس کو اپنے لیے ایک سبق سمجھیں اورنماز کی دعوت دیں  اور اس سلسلہ میں اپنی پوری کوشش کریں ، مولوی حضرات،اساتذہ اور حکام بلکہ ہر فرد ہر جگہ اپنے حلقہ کے افراد کو نماز کی تشویق دلائے ، اس اجلاس کو منعقد کرنے والے افراد خاص طور پر حجت الاسلام والمسلمین  جناب قرائتی صاحب اس کام کو اپنے لیے  خدا وند عالم کی عظیم توفیق سمجھیں اور اس پرثابت قدم رہیں ۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18