Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191050
Published : 21/12/2017 14:34

حشد الشعبی کا ایک اور عظیم کارنامہ؛ داعش کا بہت بڑا حملہ ناکام

عراقی رضاکار فورسز حشد الشعبی نے شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر داعشی دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ پسپا کردیاہے۔

ولایت پورٹل:عراقی رضاکارفورسزاورداعشی خونخوار درندوں کے درمیان 5 گھنٹے تک شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں 5داعشی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے داعشی دہشت گردوں کی بارود سے بھری ایک گاڑی کو تباہ کردیا ہے جبکہ ایک بکتربند گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے،واضح رہے کہ شام سے ملحقہ سرحد پر گزشتہ جمعہ کو بھی داعشی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے عراقی فورسز نے پسپا کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا تھا،یاد رہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق سے داعش کے مکمل خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق کا اب کوئی شہر اور دیہات داعش کے قبضہ میں نہیں رہا عراقی فورسز نے ملک سے وہابی دہشت گرد گروہ کا خاتمہ کردیا ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسے دشمن سے واسطہ تھا جو ہماری تہذیب کو تباہ کرنے کے درپے تھا، مگر ہم نے اپنی وحدت اور عزیمت کے ذریعے داعش کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے،عراق کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور اب عراق کے کسی بھی علاقے پر داعش کا قبضہ نہیں ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21