Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191062
Published : 21/12/2017 18:57

ٹرمپ کو اردوغان کا کرارا جواب

ترکی صدر نے امریکی صدر کی مالی امداد بند کرنے پر مبنی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا: تم اپنے ڈالروں سے ترکی کو نہیں خرید سکتے!

ولایت پورٹل: امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے خلاف ووٹ دینے والوں کو مالی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے جواب میں ترکی صدر «رجب طیب اردوغان» نے کہا: مجھے امید ہے کہ عالمی برادری امریکہ کو اچھا سبق سکھائے گی۔
اردوغان نے آنکارا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: امریکہ اپنے آپ کو ڈموکریسی کا گہوارہ سمجھتا ہے اور یہ ڈموکریسی کا گہوارہ اقوام عالم کے ارادہ کو اپنے ڈالروں سے خریدنا چاہتا ہے!
آناتولی نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق اردوغان نے ٹرمپ کی اس دھمکی کا جواب دیتے ہوئے جس میں قدس کے بارے میں امریکہ کے فیصلہ کی مخالفت کرنے والوں کو مالی امداد بند کرنے سے ڈرایا گیا تھا، کہا کہ: تم ترکی کے ڈموکریٹک ارادہ کو اپنے ڈالروں سے نہیں خرید سکتے۔
یاد رہے کہ امریکی  صدر ڈوانالڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دیے جانے  کے خلاف مصر نے اقوام متحدہ میں قرارد پیش کی تھی جس کو چودہ اراکین نے منظور کر لیا تھا لیکن امریکہ نے اس کو ویٹو کر دیا جس کے بعد اقوام متحدہ نے ہنگامی اجلاس بلایا تھا قابل ذکر ہے کہ جب سے اقوام متحدہ نے اجلاس  طلب کیا ہے تب سے وہاں موجود امریکی مندوب نیکی ہیلی  نہایت ہی مضحکہ خیز انداز میں دوسرے اراکین کو دھمکیاں دے رہی ہے یہاں تک کہ نیکی ہیلی نے اسمبلی کے دوسرے رکن ممالک کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے: ہمارے خلاف ووٹ دو ! کوئی بات نہیں ؛ ہمار  بہت سارا پیسہ بچ جائے گا جس کا مطلب ہے کہ جو ملک بھی فلسطین کے حق میں ووٹ دے گا اس کی مالی امداد بند ہوجائے گی!!!۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17