Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191064
Published : 22/12/2017 8:37

ڈونلڈ ٹرمپ کو پھر سے سبکی کا سامنا، اقوام متحدہ نے امریکا کے فیصلے کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وہ قرارداد منظور کرلی جس میں امریکہ سے کہا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے

ولایت پورٹل: جمعرات کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وہ قرارداد منظور کرلی جس میں امریکہ سے کہا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے۔
قرارداد کے حق میں 128 ممالک نے ووٹ دیا، 35 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ ۹ نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہر کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ ’باطل اور کالعدم‘ ہے اس لیے منسوخ کیا جائے۔
اس سے قبل گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ مذکورہ قرارداد کے حق میں رائے دینے والوں کی مالی امداد بند کر دی جائے گی۔
رائے شماری سے پہلے فلسطینی وزیرِ خارجہ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ دھونس اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12