Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191071
Published : 23/12/2017 4:56

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کےافراد پر دہشتگردانہ حملہ

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ولایت پورٹل:
پولیس کے مطابق وین کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جس میں 12 افراد سوار تھے،مسلح افراد نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 3 افراد زخمی ہوگئے،واقعے کے فوری بعد ریسکیو کا عملہ اور سیکیورٹی حکام جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،بعد ازاں ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ڈان نیوز کو بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22