Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191080
Published : 23/12/2017 15:56

امریکا دنیا سے چاہتا ہے کہ قدس کے سلسلہ میں عالمی قوانین کو نادیدہ کر دیا جائے: مسعود شجرہ

انگلینڈ کے اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ مسعود شجرہ نے کہا: اقوام متحدہ نے قدس کی حمایت میں میمورنڈم پاس کرکے اس بات کو واضح کردیا کہ عالمی برادری کی ںظر میں فلسطینی عوام مظلوم ہیں جبکہ امریکا دنیا سے چاہتا ہے کہ قدس کے سلسلہ میں عالمی قوانین کو نادیدہ کردیا جائے۔


ولایت پورٹل: مسعود شجرہ نے آج ایک انٹرویو میں کہا کہ: حقیقت تو یہ ہے کہ جب بھی مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کے مجمعع عام میں پیش کیا گیا ہے فلسطین کے حق میں ہی ووٹ دیئے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں موجود اکثر ملکوں کے نمائندے فلسطین کے خلاف ہونے والی نا انصافیوں اور اسرائیل کی ظالمانہ ماہیت و حقیقت سے آگاہ ہیں۔
شجرہ نے مزید کہا کہ: اقوام متحدہ کی ووٹنگ کے نتیجہ سے یہ بات ظاہر ہے کہ لوگ حقیقت سے باخبر ہیں اور انہوں نے امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں اور زور زبردستیوں کے باوجود اپنے ضمیر اور عالمی قوانین کو نظر میں رکھتے ہوئے فلسطین کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
اسلامی انسانی حقوق کمیش کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ: میری نظر میں سابق امریکی صدروں اور ٹرمپ کی سیاست میں کوئی فرق نہیں ہے ہاں اتنا ضرور ہوا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے فیصلوں کے ذریعہ امریکہ کے چہرے پر پڑی نقاب کو اتار دیا ہے۔
ایرنا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18