Saturday - 2018 April 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191087
Published : 23/12/2017 17:22

فلسطین کے خلاف صرف تین ملکوں نے دیا امریکہ کا ساتھ: ریاض مالکی

جن ۹ ملکوں نے امریکہ کا ساتھ دیا ہے ان میں ۴ ووٹ ان ملکوں کے تھے جنکی غیر موجودگی میں ان کی طرف سے امریکہ کو ووٹ دینے کا اختیار حاصل ہے، لہذا اس اعتبار سے فلسطین کے خلاف امریکہ کا ساتھ دینے والے ملکوں کی تعداد صرف تین رہ جاتی ہے۔


ولایت پورٹل: موصولہ معلومات کے مطابق فلسطینی امور خارجہ کے وزیر ریاض المالکی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے عام اجلاس میں قدس کے سلسلہ میں فلسطین کی جیت اور امریکہ کی شرمناک ہار ہوئی ہے، انہوں نے کہ فلسطین کے خلاف امریکہ صرف تین ملکوں کی حمایت حاصل کرسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی دھمکیوں اور دادگری کے باوجود ۱۲۸ ملکوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا جبکہ جن ۹ ملکوں نے امریکہ کی حمایت کی ہے ان میں چار ووٹ ان ملکوں کے تھے جنکی غیر موجودگی میں انکی طرف سے امریکہ کو ووٹ دینے کا اختیار حاصل ہے، لہذا اس اعتبار سے فلسطین کے خلاف امریکہ کی حمایت کرنے والوں ملکوں کی تعداد صرف تین رہ جاتی ہے۔ ریاض نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے باقی ۹ ملکوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی فلسطین کے ساتھ تھے اور وہ امریکی دھمکیوں سے بچنا چاہتے تھے نیز فلسطین کے خلاف بھی نہیں جانا چاہتے تھے لہذا انہوں نے غیر موجودگی کا راستہ اختیار کیا تاکہ ہماری حمایت باقی ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 April 21