Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191097
Published : 24/12/2017 5:25

گلگت میں شیعہ علماء پر دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ

گلگت میں خونخوار درندوں کی جانب سے شیعہ علماء اور سیاستدانوں سمیت مقامی آبادی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں 6 علما اور اکابرین پر دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ان کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق گلگت کے امام جمعہ والجماعت سید راحت حسین الحسینی، اسلامی تحریک کے رہنما علامہ میرزا علی سمیت کئی اکابرین کو ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے،حکام کی جانب سے جاری خط میں دہشتگردوں نے علامہ سید راحت حسین الحسینی، علامہ شیخ میرزاعلی، امامیہ کونسل کے رہنما شیرعلی، فقیر شاہ، الیاس صدیقی اور تحریک اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر دیدارعلی کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کا کہا گیا ہے،ان شخصیات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور اپنی معمول کی سرگرمیوں کو بھی محدود کریں، ڈپٹی کمشنر گلگت نے ان تمام اکابرین کی سکیورٹی کیلئے ایس ایس پی گلگت کو بھی ہدایت کردی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17