Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191098
Published : 24/12/2017 6:6

ایرانی باکسر کا صیہونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار

ایران کے نوجوان باکسر مبین عباسی نے فلسطینی کی حمایت میں اسرائیلی باکسر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا۔


ولایت پورٹل:جمہوریہ آذربائیجان میں ہونے والے آقا لاروف عالمی کپ کے مقابلے میں شریک ایران کے نوجوان باکسر مبین عباسی نے فلسطینی کی حمایت میں اسرائیلی باکسر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا،ایرانی باکسر مبین عباسی کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے ساتھ نفرت کے اظہار نیز ایران کی انقلابی اور مذہبی پالیسیوں کی پاسداری کرتے ہوئے اسرائیلی باکسر کے ساتھ مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے،جہموریہ آذربائیجان میں ہونے والے آقالاروف عالمی باکسنگ کپ کے مقابلے اکیس دسمبر سے باکو میں شروع ہوئے ہیں اور پچیس دسمبر تک جاری رہیں گے،اس سے پہلے ایرانی نوجوان ایتھلیٹ علی رضا کریمی نے بھی پولینڈ میں ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلے میں اسرائیلی نمائندے کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا،علی رضا کریمی نے جیت کے سو فی صد امکان کے باوجود فلسطینی عوام کی حمایت میں سونے کا تمغہ چھوڑنے کو ترجیح دی تھی۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17