Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191103
Published : 24/12/2017 15:45

ٹرمپ کی مخالفت کرنے والے ممالک سے امریکی ڈپلومیٹ کا انتقام

امریکا نیکی ہیلی کے عجیب و غریب اقدام کے ذریعہ ان تمام ممالک سے انتقام لے رہا ہے جنہوں نے اقوام متحدہ میں امریکہ کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کو منفی ووٹ دئے ہیں۔


ولایت پورٹل:
سی این این کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی مندوب نیکی ہیلی نے ایک معنی خیز قدم اٹھایا ہے۔ نیکی ہیلی نے امریکہ میں موجود بعض ممالک کے نمائندوں کو دعوت نامہ بھیج کر ایک سرکاری تقریب کے لئے مدعو کیا ہے لیکن اکثر ملکوں کو اپنی اس فہرست سے خارج کردیا ہے۔
ہیلی نے فقط انہیں ممالک کے نمائندوں کو اس سرکاری تقریب میں مدعو کیا ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کے سلسلہ میں منفی ووٹ دے کر امریکہ کی حمایت کی تھی۔
اس قرارداد میں امریکہ کے اس فیصلہ کی مخالفت کی گئی تھی جس میں اسرائیل کے دار الحکومت کو تل ابیب سے قدس میں منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ طے یہ پایا ہے کہ یہ سرکاری ضیافت ۳ جنوری کو منعقد ہوگی اور اس دعوتنامہ میں مذکورہ ممالک کا امریکا دوستی کی وجہ سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19