Wed - 2018 April 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191106
Published : 24/12/2017 16:24

گھر میں عورت کی حیثیت ایک شمع کی ہوتی ہے: رہبر انقلاب

گھر میں عورت کی حیثیت ایک شمع کی ہوتی ہے، وہ محبت، سکون اور اطمینان کا سبب ہوتی ہے، لہٰذا اسلام کی نظر میں عورت کی شان منزلت پر جدید تحریروں، تقریروں اور غور و فکر کی واقعی معنوں میں ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل:گھر میں عورت کی حیثیت ایک شمع کی ہوتی ہے، وہ محبت، سکون اور اطمینان کا سبب ہوتی ہے، لہٰذا اسلام کی نظر میں عورت کی شان منزلت پر جدید تحریروں، تقریروں اور غور و فکر کی واقعی معنوں میں ضرورت ہے۔
خواتین کے معنوی و اخلاقی لحاظ سے ترقی کی ضرورت ہے لہذا ان کے درمیان اس فکر کو پروان چڑھانا چاہیئے اور موجودہ قوانین کی اصلاح اور اسلامی نقطہ نگاہ کی صحیح طور پر تفسیر و تشریح کی ضرورت ہے۔ چنانچہ اس حوالہ سے میں چند بنیادی نکات بیان کردینا ضروری سمجھتا ہوں جن پر توجہ لازمی ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ کہ معنوی و اخلاقی لحاظ سے خواتین کی پیشرفت کی فکر کو خود خواتین کے درمیان رائج ہونا چاہیئے۔
دوسری بات قوانین کی اصلاح سے متعلق ہے اور تیسری بات جو اہم ہے وہ یہ کہ حقوق نسواں اور حقوق مرد کے سلسلہ میں اسلامی نظریہ کی تبیین و تشریح ضروری ہے۔ خود خواتین کو بھی اس سلسلہ میں کام کرنا چاہیئے۔ لیکن جو لوگ اسلامی تعلیمات سے آشنا ہیں، ان پر یہ ذمہ داری زیادہ عائد ہوتی ہے کہ حقوق زن و مرد کے اختلاف کا اسلامی نظریہ کے مطابق صحیح تجزیہ کریں تاکہ ہر شخص اس بات کی تصدیق کرسکے کہ ہاں اسلامی نظریہ مرد اور عورت کے طبیعی و فطری تقاضوں اور معاشرہ کی مصلحتوں سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 April 25