Monday - 2018 july 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191108
Published : 24/12/2017 16:49

ظالم و فاسق حکمرانوں کے خلاف احتجاج کرنا حرام:سعودی مفتی اعظم کا عظیم فتویٰ!!!

سعودی عرب میں ہونے والے فسق وفجور اور ڈانس پارٹیوں کے مقابلہ میں اپنی زبان پر تالا لگانے والے آل سعود کے مفتی اعظم نے ظالم اور فاسق حکمرانوں کے خلاف زبان کھولنے کو حرام قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل: قطر سے شائع ہونے والے اخبار الشرق  نے لکھا ہے کہ  حال ہی میں سعودی مفتی اعظم عبد العزیز آل شیخ  کی ٹویٹر پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر بہت وسیع پیمانہ پر چل رہی ہے کہ جس میں  مفتی صاحب  نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ  ظالم اور فاسق حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھانا گناہ کبیرہ ہے  جبکہ سعودی عرب میں اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والے فسق فجور اور ڈانس پارٹیوں کے خلاف انھوں نے کبھی مکروہ کا فتویٰ بھی نہیں دیا، مفتی صاحب نے اپنے فتوی پر نہایت ہی مضحکہ خیز دلیل دیتے ہوئے کہاہے کہ  احتجاج صرف اپنے آپ کو پریشان کرنا اور شور شرابہ کرنا ہے جس کی وجہ سے  بہت بڑا نقصان ہوتا ہے ،  قابل ذکر ہے کہ  یہ سعودی عرب کے مفتی اعظم اور اس ملک کی علماء کمیٹی کے سربراہ ہیں  جن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مذاق بنی ہوئی ہے ۔
نسیم آنلائن



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 23