Monday - 2018 April 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191114
Published : 24/12/2017 18:16

ایران کے تعاون نے ثابت کیا دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدام ممکن ہے: روسی پارلیمنٹ اسپیکر

دہشتگردی کے خلاف کامیاب مشترکہ اقدام ممکن ہے، اس بات کو شام میں روس کے فوجی اقدام اور علاقہ میں امن کے قیام کے لئے ایران اور ترکی کے سیاسی تعاون نے ثابت کردیا ہے۔


ولایت پورٹل: میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ ڈیوما کے اسپیکر وولوڈن نے کہا شام میں روس کے فوجی آپریشن اور علاقہ میں امن کے قیام کے لئے ایران اور ترکی کے تعاون نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی کے ساتھ مشترکہ اقدام کیا جا سکتا ہے۔ خطہ کے ممالک کے مابین رابطوں کو مضبوط بنانے اور دہشتگردی کے چیلنج سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے حوالہ سے منعقدہ یورو ایشین اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکرز پاکستان گئے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان، ایران، روس، افغانستان، ترکی اور چین پالیمنٹ کے اسپیکر اس کانفرنس میں حصہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فارس نیوز



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 April 23