Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191115
Published : 24/12/2017 18:48

خون کو پتلا کرنے کے لئے پودینہ بے حد مفید

انہوں نے کہا:پودینہ جسم میں نشاط پیدا کرتا ہے نیز اس سے خون کا گھاڑا پن بھی دور ہوتا ہے اور اگر اسے گرم پانی میں دم کرکے پیا جائے تو یہ سینہ اور پہلو کے درد میں بھی اکسیر کا کام کرتا ہے۔


ولایت پورٹل: ایران کے مشہور حکیم غلام رضا کردافشاری نے پودینہ کے خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ:پودینہ معدہ کو قوی،سردرد سے چھٹکارا کا بہترین نسخہ ہے اور اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا:پودینہ جسم میں نشاط پیدا کرتا ہے نیز اس سے خون کا گھاڑا پن بھی دور ہوتا ہے اور اگر اسے گرم پانی میں دم کرکے پیا جائے تو یہ سینہ اور پہلو کے درد میں بھی اکسیر کا کام کرتا ہے۔
 انہوں نے متلی سے چھٹکارے کے لئے بھی پودینہ کی افادیت کا تذکرہ کیا ہے ۔نیز انہوں نے کہا ہے کہ اگر کھٹے انار کے جوس کو  بھی عرق پودینہ کے ساتھ مخلوظ کردیا جائے تو اس کی تاثیر دوچنداں ہوجائے گی۔
پودینہ اور انار کا شربت اور اس کے فوائد
متلی اور قے کے لئے اور اسی طرح وہ لوگ کہ جنہیں بھوک نہیں لگتی اور خصوصاً یہ شربت بچوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے:
۱۔ایک گلاس انار کا رس
۲۔پودینہ کا عرق ایک گلاس
۳۔شکر حسب ذائقہ
جب یہ چیزیں تیار ہوجائیں تو سب سے پہلے انار کے جوس میں شکر ملا کر چولہے پر رکھ دیں یہاں تک کہ وہ کچھ گھاڑا ہوجائے اس کے بعد اس میں پودینہ کا عرق ملادیا جائے بس یہ شربت تیار ہے آپ اسے چولہے سے اتار کر فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں اور اسے صبح و شام  استعمال کرسکتے ہیں۔

 
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16