Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191131
Published : 25/12/2017 16:37

چھ بحرینیوں کی سزائے موت کا فیصلہ، آل خلیفہ کی نا اہلی کی دلیل: جمعیت الوفاق

بحرین کی جمعیت الوفاق نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بحرینی عدالت کے چھ بحرینیوں کی سزائے موت کے فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے اس فیصلہ کو آل خلیفہ کی بحرینی امور میں نااہلی کی دلیل قرار دیا۔

ولایت پورٹل: اللولوء ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی فوجی عدالت نے بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے چھ بحرینیوں کو سزائے موت سنائی ہے۔
جمعیت الوفاق نے اس فیصلہ کو غلط ٹھہراتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے غیر انسانی اعمال؛ قیدیوں پر وحشی طریقہ سے تشدد، الیکٹرانیک کرسیوں کا استعمال، بے حرمتی اور انکے شہری حقوق کی پامالی کی طرف اشارہ کیا۔ بحرین کی جمعیت الوفاق نے عالمی برادری سے درخواست کی ہے کہ اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے آل خیلیفہ کے ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں۔
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ چھ بحرینیوں کو سزائے موت کے علاوہ ۱۵ سال جیل اور شہریت کے انکار کا فیصلہ بھی سنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین ۲۰۱۱ سے آل خیلیفہ کے ظلم و بربریت کی وجہ سے بحرینی عوام کی مخالفتوں اور احتجاجات کا مرکز بنا ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15