Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191147
Published : 26/12/2017 16:30

قدس کے دفاع میں ایران فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ: حماس

اسلامی مقاومت حماس کے سیاسی دفتر کے صدر یحییٰ سنوار نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔

ولایت پورٹل: فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی میڈیا کی کوشش تھی کہ سپاہ قدس کے جنرل کمانڈر قاسم سلیمانی اور حماس کی شہید عز الدین بٹالین اور دیگر فلسطینی جہادی عسکری تنظیموں کے کمانڈروں کے درمیان ہوئی گفتگو کو غلط رخ دے سکے۔ لیکن یحییٰ سنوار نے المیادین ٹی وی چینل کو دیئے ایک انٹرویو میں صراحت کی کہ جنرل قاسم سلیمانی نے کمانڈرز کے ساتھ ہوئی گفتگو میں تاکید کی ہے کہ ایران، سپاہ پاسداران اور خاص طور پر سپاہ قدس فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ قدس کے دفاع میں لڑی جانے والی ہر جنگ میں ہم اپنی تمام قوت و طاقت کے ساتھ فلسطین کی حمایت کریں گے۔ نیز جنرل قاسم سلیمانی نے پیشکش کی کہ فلسطینی مجاہد قدس کے تحفظ اور دفاع کے لئے ہماری تمام سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
یحییٰ سنوار نے کہا کہ: ہم ہر اس اتحاد کی حمایت کرتے ہیں جو فلسطین کو اس کے اہداف تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوسکے اور اس سلسلہ میں مذہبی اور دینی مسائل ہمارے لئے رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ قابل ذکر ہے کہ جند ہفتے قبل جنرل قاسم سلیمانی نے مقاومت اسلامی حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے کمانڈرز سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ایران کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دفاع اور فلسطینی تحریکوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13