Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191155
Published : 27/12/2017 13:22

ہلری کلنٹن کوڑے کا ڈھیر ہے: امریکی صدر کا انداز گفتگو!!!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں الیکشن مہم کے دوران روس کے ساتھ رابطہ کے الزام کو لے کرایف۔بی۔آئی اور ہلری کلنٹن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کلٹن کو کوڑے کا ڈھیر کہاہے ۔


ولایت پورٹل
: ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے  ایک جدید ترین ٹویٹ میں  الیکشن مہم کے دوران  روس کے ساتھ روابط کے سلسلہ میں اپنے اوپر لگنے والے الزام کو مسترد کرتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ الزام بے بنیاد ہے اور ایف ۔بی۔آئی اتنا عرصہ گذرجانے کے بعد بھی اس کو ثابت نہیں کرسکی جس کی وجہ سے یہ تنظیم ذلیل وخوار ہوکر رہ گئی ہے  نیز اس نے  مکار اور کوڑے کے ڈھیر ہلری کو میری مہم کے خلاف استعمال کیاہے  قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ایک سال پہلے ہونے والے صدراتی انتخابات  میں ہلری کلنٹن اور ڈیموکریٹک نیشل پارٹی کی طرف سے کہا گیاتھا کہ  ٹرمپ کے دفتر  کا روس کے ساتھ مستقل رابطہ ہے  جس کے ذریعہ تمام امید واروں کی خفیہ معلومات روس کو فراہم کی جاتی ہیں   جس پر آج تک تحقیق ہورہی ہے۔
مثلث آنلائن


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15