Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191165
Published : 27/12/2017 16:49

آل خلیفہ کے حکام صحرائے مراکش میں موج مستی کرتے ہوئے

ایسے حالات میں جبکہ بحرین کی فوجی عدالت کے ذریعہ چھ جوانوں کو بے بنیاد الزامات لگاکر سزائے موت کا حکم سنانے کی وجہ سے بحرینی عوام میں غم و غصہ کی لہر ہے، آل خلیفہ کے حکام کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں جنمیں وہ مراکش کے صحرا میں موج مستی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ولایت پورٹل: موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرین اور امارات کے حکام کی شکار اور موج مستی کرتے ہوئے تصاویر اس وقت وائرل ہوئیں جب چند شیعہ بحرینی جوانوں کو سزائے موت سنائے جانے کی وجہ سے عوام غم و غصہ کے عالم میں ہے، تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد عوام کے غصہ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ آل خلیفہ بادشاہی خاندان بحرین کے قومی سرمایہ، سمندر، بندرگاہوں اور اراضی کی منفعت کو غارت کرکے مراکش کے صحرا میں ایسے عالم میں نایاب پرندوں کے شکار اور موج مستی میں مشغول ہیں کہ جب بحرین کی فوجی نے عدالت ۲۵ دسمبر بروز پیر چھ شیعہ جوانوں کو بے بنیاد الزامات کی وجہ سے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15