Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191169
Published : 27/12/2017 18:3

سعودی اتحاد کے تیل ٹینکروں پر انصار اللہ کا حملہ؛ ریاض نے ایک بار پھر لگایا ایران پر الزام

یمن کے ساتھ جنگ میں مشغول سعودی اتحاد کے ٹینکروں پر انصار اللہ یمن نے حملہ کیا؛ قاہرہ میں سعودی عرب کے سفیر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انصار اللہ کا یہ اقدام ایران کے کہنے پر انجام دیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل: موصولہ رپورٹ کے مطابق قاہرہ میں سعودی عرب کے سفیر نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعوں کو دہراتے ہوئے کہا: سعودی اتحاد کے تیل ٹینکروں پر انصار اللہ یمن کا حملہ ایران کے اشارہ پر کیا گیا ہے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ ایران اس طرح کے کاموں سے علاقہ میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔
سعودی حکام ایسے حالات میں ایران پر دہشتگردی اور شدت پسندی کا الزام لگا رہے ہیں کہ جب تہران نے حال ہی میں عراق اور شام میں ریاض کے پالتوں دہشتگردوں کے خلاف عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اپنے متحدوں کے ساتھ ملکر عراق و شام میں دہشتگردوں کو دھول چٹائی ہے۔ دوسری طرف خود سعودی عرب یا دوسرے لفظوں میں عربی اتحاد یمن پر کہ جو ایک مستقل ملک ہے، حملہ کرکے عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے، اسی طرح اقتصادی محاصرہ، اسپتالوں اور عوامی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں پر حملہ کرکے بین الاقوامی اداروں کو آواز اٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15