Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191175
Published : 27/12/2017 22:43

امریكہ دنیا كا سب سے ظالم اور فاسد ملک : آیۃ اللہ خامنہ ای

آیۃ اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ گزشتہ ۴۰ سال سے ہمارے جوانوں سے امید اور اعتماد نفس چھین لینے کے لئے پروپیگنڈوں میں مشغول رہا ہے لیکن ہر بار ایران نے امریکا کو ناک رگڑنے پر مجبور کردیا ہے۔


ولایت پورٹل: موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے رہبر اعلیٰ حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے اسلامی انقلاب ایران کے خلاف گزشتہ ۴۰ سال سے جاری امریکہ کی سازشوں کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ دانستہ یا نادانسہ طور پر دشمن کے مقاصد کے لئے کام کرتے ہیں۔ آیۃ اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ گزشتہ ۴۰ سال سے ہمارے جوانوں سے امید اور اعتماد نفس چھین لینے کے پروپیگنڈوں میں مشغول رہا ہے لیکن ہر بار ایران نے امریکہ کو ناک رگڑنے پر مجبور کردیا ہے، بفضل الہی آئندہ بھی ہم دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملاتے رہیں گے۔ رہبر اعلیٰ نے کہا آج دشمن نے جنگ کے طریقہ کو بدل دیا ہے وہ سافٹ وار پر اتر آیا ہے اور یہ فوجی مقابلہ سے زیادہ خطرناک ہے۔ انہوں نے اسلامی حکومتی نظام سے استعماری طاقتوں کی دشمنی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ایران نے دنیا پر قابض باطل حکومتی نظام کے چہرے سے نقاب الٹ کر اقوام عالم پر یہ بات ثابت کردی ہے کہ ایک معاشرہ کسی پر دھونس جمائے بغیر اور کسی کی دھونس میں آئے بغیر بھی امن و سکون کے ساتھ رہ سکتا ہے۔ آیۃ اللہ خامنہ ای نے امریکی سرکار کو دنیا کی سب سے فاسق اور ظالم حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرکار غیر قانونی حکومت اسرائیل جیسے ظالم ملک کی پشتپناہی اور یمن میں قتل عام کرنے والے آل سعود جیسے ڈیکٹیر کی حمایت اور وہابی داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرتی ہے جو اس کے مکروہ اور فاسق و ظالم چہرہ کو آشکار کرنے کے لئے کافی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15