Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191183
Published : 28/12/2017 15:25

آیۃ اللہ نوری ہمدانی کا حزب اللہ کے لئے پیغام: غاصب اسرائیل پر فتح ہماری ہوگی!

اہل تشیع کے مرجع تقلید نے لبنانی ایلیٹ کو خطاب کرتے ہوئے کہا: حزب اللہ کو ہمارا سلام کہنا اور کہیئے گا کہ ہم اپنی تلواروں کو خون سے سیراب کریں گے تاکہ غاصب اسرائیل پر فتح حاصل کرسکیں۔

ولایت پورٹل: آیۃ اللہ حسین نوری ھمدانی نے آج صبح چند لبنانی ایلیٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران جہاد فی سبیل اللہ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ: اسلام نے تمام جہات سے مسلمانوں کی عزت و عظمت کو مد نظر رکھا ہے لہذا مسلمانوں کو بھی کوشش کرنی چاہئے کہ اسلام کی عزت و قدرت کو دنیا پر آشکار کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے ہر رخ اور زاویہ سے اسلام کی عزت و عظمت کو لوگوں کے سامنے اجاگر کیا ہے۔
اہل تشیع کے مرجع تقلید نے عربی زبان سیکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں عربی جیسی کوئی دوسری کامل اور جامع زبان نہیں ہے، جتنی ظرافتیں اور باریکیاں عربی میں پائی جاتی ہیں دوسری کسی زبان میں نہیں ہیں۔
آپ نے کہا: اسلام دشمن عناصر کی پوری کوشش یہ رہی ہے کہ مسلمانوں کی تمام زحمات و خدمات کو غرب کا نام دے سکیں؛ قرآن مجید میں قوہ جاذبہ بیان ہوا ہے لیکن غرب نے کہا کہ زمین کی مقناطیسی قوت کو نیوٹن نے کشف کیا ہے۔ جو علوم غرب کی جانب سے ہم تک پہنچ رہے ہیں مسلمان یہ سمجھنے لگے ہیں کہ یہ سب غربی علوم ہیں جبکہ ان علوم کا تعلق مسلمانوں سے تھا لہذا ہمیں مسلمانوں کو ان علوم کے سرچشمہ سے آگاہ کرانا ہوگا۔
آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے تاکید کی کہ دنیا کو اسلام کا ثقافتی، سیاسی اور معاشرتی چہرہ دکھانا ہوگا، صدیوں سے اسلامی دنیا کا کنٹرول مغرب کے ہاتھ میں تھا لیکن آج اسلام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ثقافتی اور دیگر مختلف میدانوں میں اسلام کے پاس بہترین آئیڈیالوجی ہے۔ انہوں نے انفال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تمام معادن، سمندر، جنگل اور پہاڑ جہاں بھی ہوں شیعہ فقہ کے مطابق امام یا نائب امام کے اختیار میں ہونے چاہئیں۔ اگر ہم خود مینجمنٹ کریں گے تو دنیا کے بہترین اقتصاد کے مالک بن سکتے ہیں۔
حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد نے جنگ صفین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: معاویہ نے فرات پر قبضہ کرکے عمرو عاص سے کہا تھا کہ ہم علی (ع) کے لشکر کو پانی نہیں دیں گے یہاں تک کہ وہ ہمارے سامنے تسلیم ہوجائیں۔ امام علی (ع) نے اپنے لشکر کے سرداروں سے کہا کہ دشمن جنگ چاہتا ہے! لہذا مالک اشتر اور عمار صفت مؤمنوں نے حملہ کرکے فرات بھی چھین لی اور جنگ میں کامیابی بھی حاصل کی۔
آیۃ اللہ نوری ھمدانی نے جلسہ میں موجود لبنانی ایلیٹ سے مخاطب ہوکر کہا: حزب اللہ کو ہمارا سلام کہنا اور کہنا کہ ہم اپنی تلواروں کو خون سے سیراب کریں گے تاکہ غاصب اسرائیل پر فتح حاصل کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11