Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191187
Published : 28/12/2017 16:21

ریاض نے کیا 17 غیر ملکی تاجروں کو گرفتار ؛ تشدد کا سلسلہ جاری

انگلینڈ کے ایک اخبار کے مطابق سعودی ولیعہد کے فرمان پر گرفتار کئے گئے عرب پتی تاجروں کے درمیان ۱۷ غیر ملکی تاجر بھی شامل ہیں جن میں سے آٹھ کا تعلق امریکہ سے ہے، جو تشدد کا شکار ہو رہے ہیں۔

ولایت پورٹل: انگلینڈ کے اخبار ڈیلی میل نے خبر دی ہے کہ باخبر ذرائع کے مطابق سعودی اہلکاروں نے سعودی شہزادوں اور عرب پتی تاجروں کی گرفتاری کے دوران ۱۷ غیر ملکی افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ان افراد میں ۸ امریکی شہری ہیں، ۶ کا تعلق انگلینڈ سے ہے اور تین فرانس کے رہنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ تمام افراد محمد بن سلمان کے ذریعہ کرپشن کے خلاف چلائی گئی نام نہاد مہم میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ محمد بن سلمان کا دعویٰ ہے کہ وہ ان گرفتاریوں کے ذریعہ کرپش کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگوں کا ماننا یہ ہے کہ یہ گرفتاریاں محمد بن سلمان نے اپنے دائرہ قدرت و اختیار کو وسیع بنانے کے لئے کرائی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فارس نیوز



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15