Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191560
Published : 16/1/2018 5:20

خود کش حملے کرنے اور کرانے والے باغی اور سرکش ہیں:علمائے پاکستان

پاکستان میں سبھی مسالک سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ سو سے زائد علمائے دین نے متفقہ طور پر پاکستان میں خود کش حملوں کو حرام قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستان میں خود کش حملوں کے خلاف اٹھارہ سو انتیس علمائے کرام کے فتوے میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملے کرنے اور اس طرح کے حملے کرانے والے اسلام کی رو سے باغی اور سرکش ہیں،ان علما کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہے،علما کا کہنا تھا کہ طاقت کے ذریعے اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنا فساد فی الارض ہے،علمائے کرام کے فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کے نام پر حکومت کے خلاف مسلح تصادم حرام ہے،فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور تخریبی کارروائی کا فائدہ, اسلام دشمن طاقتوں کو پہنچ رہا ہے-
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21