Friday - 2018 مئی 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191561
Published : 16/1/2018 6:2

افغانستان پولیس پر طالبان کا حملہ 6 افراد ہلاک

مغربی افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی چک پوست پر حملہ کرکے 6 اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

ولایت پورٹل:افغان ذرائع کے مطابق طالبان کے حملے میں کم ازکم 6 اہلکار ہلاک اور مزید 2 لاپتہ ہوچکے ہیں،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے سید آبادن امی شہر کے پولیس اسٹیشن پر طالبان نے قبضہ کرکے حکومتی اہلکاروں کو بے دخل کردیا ہے،صوبہ فراہ کے پولیس کمانڈر «گلبهارمجاهد» نے طالبان حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے،دوسری طرف طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبہ فراہ کے مضافات میں واقع ایک اہم چک پوسٹ پر قبضہ کرلیا ہے،واضح رہے کہ صوبہ فراہ میں طالبان کی کارروائیوں میں تیزی دکھائی دے رہی ہے،خیال رہے کہ فراہ صوبے میں طالبان کے حملوں میں ایک ایسے وقت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب افغان حکام «شیوان»، «گنج آباد» اور «بالابلوک» نامی علاقوں سے مکمل طور پر طالبان کے خاتمے کا اعلان کرچکے ہیں،کابل حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز طالبان کے خلاف کارروائیوں میں کامیابی حاصل کررہی ہیں،یاد رہے کہ طالبان اس ملک کے مختلف علاقوں پر آئے روز منظم حملے کررہے ہیں۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 مئی 25