Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191566
Published : 16/1/2018 12:8

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پولیس پر دہشتگردانہ حملہ،6اہلکار جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئۓ ہیں۔


ولایت پورٹل:تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے،لیویز ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تربت سے شپک جارہی تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی جب کہ فائرنگ سے 5 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے،لیویز ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے،دوسری جانب آج صبح کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرموٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فورسز کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22