Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191592
Published : 17/1/2018 19:24

کابل میں ہندوستانی سفارتخانہ کے قریب راکٹ حملہ؛افغان حکومت سے سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہندوستانی سفارتخانہ کی حدود میں راکٹ حملہ کے نتیجہ میں سفارتخانہ کی عمارت کو تھوڑا نقصان پہنچا ہے۔

ولایت پورٹل: افغان ذرائع کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہندوستانی سفارتخانہ کی حدود میں راکٹ حملہ کے نتیجے میں سفارتخانہ کی عمارت کو  بھی تھوڑا  نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس علاقہ”گرین زون“ میں ہندوستانی سفارتخانہ پر راکٹ حملہ کیا گیا۔
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ میزائل حملہ میں بھارتی سفارتخانہ کا عملہ محفوظ رہا ہے،انھوں نے افغان حکومت سے سفارتخانہ کی حفاظت بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
mehar


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19