Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191597
Published : 18/1/2018 4:50

بحرین میں ایک بار پھر پر امن مظاہرین پر آل خلیفہ کی یلغار

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز کے علاقے میں مظاہرہ کرنے والے بحرینی مسلمانوں کے خلاف پیلٹ گن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ولایت پورٹل
:بحرینی ذرائع کے حوالے سے مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں الدراز کے علاقے کے شہریوں نے تین بحرنی شیعہ مسلمانوں کی برسی کے موقع پر، کہ جنھیں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت حراست میں لے لیا تھا اور پھر پھانسی دیدی تھی، سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے تینوں بحرینی نوجوانوں کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی اورآل خلیفہ حکومت کی زیادیوں اور مظالم کے خلاف نعرے لگا رہے تھے،مظاہرین نے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا فوجی محاصر کئے جانے کی بھی شدید مذمت کی،قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے اس ملک کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت ان مظاہروں کو سعودی فوجیوں کی مدد سے ہر طرح سے کچلنے کی کارروائیاں کرتی رہی ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21