Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191599
Published : 18/1/2018 5:10

صیہونی درندوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی جوان شہید

فلسطینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احمد سلیم نامی 24 سالہ فلسطینی جوان شہید ہو گیا ہے۔


ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احمد سلیم نامی 24 سالہ فلسطینی جوان شہید ہو گیا،اطلاعات کے مطابق  فلسطینی  جوان مقبوصہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس  کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک دو درجن سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسلامی ذرائع کے مطابق امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ کے ساتھ سعودی عرب کے گہرے تعلقات سے اسلام اور مسلمانوں کو زبردست دھچکا لگا ہے۔ اسلامی مبصرین کے مطابق نام نہاد خادم الحرمین شاہ سلمان کا امریکہ کے صدر ٹرمپ کے ساتھ ڈانس سے عالم اسلام کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20