Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191606
Published : 18/1/2018 17:32

اسماعیل ہنیہ کا رہبر انقلاب کے نام خط؛ قدس کے مسئلہ میں آپ کی حکیمانہ قیادت و تدبیر کا شکریہ

اس خط میں حماس کے سربراہ نے تحریک حماس کے تمام کمانڈروں،مجاہدوں اور فلسطینی قوم کا رہبر انقلاب اور ایرانی قوم کی خدمت میں سلام لکھا ہے،اور ساتھ ہی ایرانی قوم کے عزم و استقلال نیز مظلوم اقوام خصوصاً فلسطینوں کی ہمدردی پر شکریہ کے کلمات تحریر کئے ہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای(مدظلہ العالی) کو لکھے اپنے ایک خط میں فلسطینی قوم کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران کے بے لوث حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے رہبر انقلاب کو قدس کے سلسلہ میں ٹرمپ کی شکست فاش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے تحریر کیا: کہ الحمد للہ فلسطینی قوم نے غزہ پٹی اور قدس شہر میں جوش و خروش کے ساتھ انتفاضہ کا آغاز کیا اور اللہ کے فضل سے طاغوت عصر،حاکم منافقین،ٹرمپ کے فیصلہ کو آپ کی تدبیر کے سایہ میں زمین دوز کردیا۔
اس خط میں حماس کے سربراہ نے تحریک حماس کے تمام کمانڈروں،مجاہدوں اور فلسطینی قوم کا رہبر انقلاب اور ایرانی قوم کی خدمت میں سلام لکھا ہے،اور ساتھ ہی ایرانی قوم کے عزم و استقلال نیز مظلوم اقوام خصوصاً فلسطینوں کی ہمدردی پر شکریہ کے کلمات تحریر کئے ہیں۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اس خط میں ایران کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دشوار وقت میں فلسطینوں اور اسلامی مقاومت کی حمایت کرکے اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے گرانقدر رہبر کی حکیمانہ قیادت کے زیر سایہ فلسطین اور خطہ میں مقاومت کے پودوں کی آبیاری کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ حمایتوں کا یہ سلسلہ انشاء اللہ آگے بھی جاری رہے گا۔

العالم
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22