Tuesday - 2018 مئی 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191609
Published : 18/1/2018 17:24

انقرہ کو اب واشنگٹن پر اعتبار نہیں رہا:ترکی وزیر خارجہ

ترکی کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام کے شمالی علاقہ میں امریکہ سے الجھنا نہیں چاہتے لہذا امریکی فوج کو شام میں دہشتگردوں کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیئے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم دہشتگردوں کے بجائے خود امریکی فوج کے آمنے سامنے ہوں۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہا کہ: امریکہ کی طرف سے شام اور ترکی کی سرحد پر کسی دہشت گرد گروہ کی تشکیل ہمارے اور امریکہ کے روابط میں نقصان کا سبب ہوگی کہ جس کی بھرپائی کرنا مشکل ساز ہو سکتا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا :امریکہ نے منبج اور رقہ کے علاقوں کے لئے کئے اپنے وعدہ پر ابھی عمل نہیں کیا ہے لہذا ہمیں امریکہ کی نیت خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔
اوغلو نے کہا: ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی خاطر شام کے منبج اور عفرین علاقوں میں بھی جلد داخل ہوجائیں گے لہذا ہم نہیں چاہتے کہ ہمارا مقابلہ اپنے کسی دوست سے ہو۔

العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 مئی 22